بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)سہ پہر تین بجے ہوگا

بدھ 30 جولائی 2025 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعرات کی سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین صوبے میں پی ڈی کلچر کے خاتمے ، مولانا ہدایت الرحمن طلباء یونینز کی بحالی، میر زابد علی ریکی صوبے میں پوست کی کاشت پر پابندی اور فصل کو تلف کرنے ، شاہدہ رئوف کوئٹہ میں جاری غیر قانونی ٹیوب ویلز کی تنصیب کو روکنے سے متعلق قرار دادیں پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںحکومت بلوچستان کی آڈٹ رپورٹ برائے سال 2024-25، کچھی پلین واٹر سپائی پروجیکٹ فیز II ای پی آئی پروگرام کی پانچ سالہ، لوکل گورنمنٹ اینڈ لوکل کونسلز کی آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیگی ۔اجلاس میں ارکان اسمبلی ولی محمد نورزئی ، محمد خان لہڑی ، صفیہ بی بی کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا رکن منتخب کیا جائیگا ۔ اجلاس میں محکمہ زراعت اور محکمہ مال سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے ۔ اجلاس میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن صوبے میں وائن اسٹورز کھولنے کے ضابطے ، رکن اسمبلی سید ظفر آغا ضلع پشین میں2020 سے اب تک لیک ہونے والے ڈیموں کی مرمت کے سلسلے میں توجہ دلائو نوٹسز پیش کریں گے ۔