
پنجاب میں دریاﺅں کی سطح بڑھنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
آزادکشمیر میں شدید بارشوں سے6افراد ہلاک‘درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں
میاں محمد ندیم
منگل 19 اگست 2025
14:21

(جاری ہے)
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 89 ہزار کیوسک ہے.
پی ڈی ایم کے جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 53 ہزار کیوسک ہے‘شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 36 ہزار کیوسک اور بہاﺅ نارمل سطح پر ہے‘ دریائے راوی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے. ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 64 ہزار کیوسک، سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 71 ہزار کیوسک ہے. ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاﺅں کے اطراف میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور دریاﺅں کے قریب جانے سے اجتناب کریں اسی کے ساتھ ساتھ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں دریاﺅں ندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں اور دریاﺅں نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں دوسری جانب آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک خاتون لاپتہ ہوگئی ہیں‘ سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس خطے میں آٹھ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 46 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ آزادکشمیر میں تعلیمی ادارے 23 اگست تک بند رہیں گے. تفصیلات کے مطابق پونچھ یونیورسٹی کی لیکچرار ڈاکٹر گل لالہ نالہ تراژ میں گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئیں ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ان کی نعش کو نالے سے نکال لیا ہے ڈاکٹر گل لالہ کا تعلق راولاکوٹ کے نواحی علاقے کھڑک سے تھا اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق راولاکوٹ میں سیلابی پانی کی وجہ سے سات مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور 22 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں علاقے میں تین گاڑیاں بھی سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں. نیلم ویلی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی، جو تاﺅ بٹ سیر کے لیے نکلی تھی، شنڈداس کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ڈاکٹر ذیشان شاہد اور ان کی اہلیہ موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی چھوٹی بچی محفوظ رہیں حادثے سے گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی مر گئے ہیں نیلم میں شدید بارشوں سے گاڑیوں کے حادثات میں چار افراد ہلاک ہوئے اور ایک شخص زخمی ہو گئے ہیں ضلع بھمبر میں بھی بارشوں کے باعث کئی مکانات متاثر ہوئے ہیں یہاں چھ مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے سدھنوتی میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور 18 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے کوٹلی میں نالے میں بہہ جانے والی ایک خاتون کی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے پٹہکہ میں ایک خاتون پاﺅں پھسل کر گرنے سے ہلاک ہو گئی ہیں.مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں دریاﺅں کی سطح بڑھنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
-
حماس کا غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے ثالثوں کی تجاویز پر اتفاق
-
صدر پیوٹن کے ساتھ براہ راست ملاقات کے لیے تیار ہیں. زیلنسکی
-
زیلنسکی اور پوٹین کے درمیان ملاقات کے انتظامات شروع کر دیے ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ
-
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 358 ہوگئی
-
9مئی مقدمات‘ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
-
چھٹیاں کس قانون کے تحت بڑھائی گئیں؟ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ محکمہ تعلیم پنجاب پر برہم
-
زیلنسکی کا امن کی جانب قدم، پوٹن سے براہ راست بات چیت کی خواہش
-
9 مئی مقدمات؛ عمران خان کی اپیلوں پر فریقین کو آج ہی دستاویزات جمع کرانے کا حکم
-
حیدرآباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، 3 دہشتگرد گرفتار
-
معافی کیوں منگوا رہے ہیں؟ معافی وہ مانگیں جنہوں نے ظلم کیا ہے، علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.