ڈپٹی کمشنر کیچ سے تحصیل دشت کے یونین چیئرمینوں کی ملاقات، جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال

بدھ 30 جولائی 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل جمیل دشتی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ تحصیل دشت کے یونین چیئرمینوں اور روڈ اسکیموں سے وابستہ ٹھیکیداروں نے شرکت کی ۔ملاقات میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی اسکیمات، خصوصاً سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے انہیں ترقیاتی امور میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی فنڈز دستیاب ہیں اور عوامی ضروریات کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جاری منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور تمام چیئرمین و کونسلر اپنی تجاویز ڈی سی آفس میں جمع کرائیں۔ انہوں نے شفافیت اور معیار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود ان منصوبوں کی نگرانی کریں گےاور ترجیح ان اسکیمات کو دی جائے گی جو عوامی مفاد میں ہوں۔