امریکا سے جوہری تخفیف اسلحہ پر بات چیت کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ، روس

جمعرات 31 جولائی 2025 10:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) روس نے کہا ہے کہ امریکا سے جوہری تخفیف اسلحہ پر بات چیت کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے کہاکہ امریکا اور روس فی الحال جوہری تخفیف اسلحہ پر بات چیت نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ روس ہمیشہ ہتھیاروں کی دوڑ کو محدود کرنے کے کاموں کے لیے پرعزم رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ مسئلہ ابھی زیر غور ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی مفادات اور تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے اور امریکا سے کوئی بھی بات چیت باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :