گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں چار جدید لیبارٹریز کا قیام

جمعرات 31 جولائی 2025 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے نئے امام بی بی کیمپس میں ڈیپارٹمنٹ کے لیے چار جدید لیبارٹریز کا قیام اس وژن کا مظہر ہے جو جامعہ کی قیادت کو تعلیم، تحقیق اور عملی سیکھنے کے تقاضوں کا بخوبی ادراک فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر پریس میڈیا کے مطابق یہ امر نہایت باعث اطمینان اور فخر کا مقام ہے کہ اس وقت یونیورسٹی کی قیادت ایک ایسی نابغہ روزگار شخصیت کے ہاتھ میں ہے جو شعبہ فزکس کی ماہر، ریسرچ سے وابستگی رکھنے والی اور گورنمنٹ کالج لاہور جیسے تاریخی و تعلیمی ادارے میں بطور وائس چانسلر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا سائنسی شعور، تحقیقی ذوق، اور انتظامی تجربہ یقیناً گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے تعلیمی افق پر روشن ستارے کی مانند چمکے گا۔ان کے زیر سایہ یہ ادارہ صرف طالبات کو تعلیمی مواقع نہیں دے رہا، بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح کے خواتین ریسرچر کے طور پر تیار کر رہا ہے جو نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کریں گی بلکہ اپنے علم اور تجربے سے آنے والی نسلوں کو بھی فیض پہنچائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ تحقیق، ترقی اور بااختیار خواتین کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :