لکی مروت میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

جمعرات 31 جولائی 2025 12:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) لکی مروت میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت میں قلعہ گراؤنڈ کے قریب کچی آبادی میں پیش آیا، جہاں گزشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے خستہ حال کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث 3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں شوکت اللہ اور 2 خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :