پنجاب حکومت کے دھی رانی پروگرام کیلئی5ہزار اجتماعی شادیوں کا منصوبہ تیار

5ہزارشادیوں کی تقریبات پر 52 کروڑ 50 لاکھ خرچ ہوں گے ،حکومت تمام انتظامات خودکریگی

جمعرات 31 جولائی 2025 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے ’’دھی رانی پروگرام‘‘کے تحت اگلے مرحلے کے لیے 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا جامع پلان تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق 5ہزارشادیوں کی تقریبات پر 52 کروڑ 50 لاکھ خرچ ہوں گے ،دلہادلہن کے ملبوسات، جیولری اورہال کیلئے پنجاب حکومت اخراجات اٹھائے گی۔پنجاب میں30کروڑروپے سے ہال کی بکنگ ،کھانا،18کروڑ 50لاکھ سے دولہا اور دلہن کے ملبوسات پر خرچ ہوںگے ،دلہنوںکیلئے 4 کروڑ روپے مالیت کی آرٹیفیشل جیولری جبکہ ہر دلہن کو دھی رانی کارڈ کے ذریعے 1 لاکھ روپے کا جہیز پیکج بھی ملے گا۔پنجاب حکومت رواں مالی سال 5 ہزار شادیوں کے انتظامات خود کرے گی۔

متعلقہ عنوان :