فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں نہروں،ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد

جمعرات 31 جولائی 2025 15:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں نہروں،ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائدکردی گئی ہے اور خلاف ورزی پرذمہ داران کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ عوام اپنی جان اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں کیونکہ مون سون میں نہروں اور دریاؤں میں نہانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو سیلابی پانی،دریاؤں،نہروں،ندی نالوں میں نہانے سے روکیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔