Live Updates

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال كا فارمر ٹریننگ پروگرام برائے دھان کے حوالے سے سمبڑیال کے مختلف گائوں کا دورہ

جمعرات 31 جولائی 2025 15:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے فارمر ٹریننگ پروگرام برائے دھان کے حوالے سے سمبڑیال کے مختلف گائوں کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے سمبڑیال کے گائوں چک کوٹھہ رحمت خان میں فارمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد بھی کیا۔اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فیلڈ اسسٹنٹ احسان اللہ کو کسانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے ٹریننگ کے دوران کسانوں سے چاول کی پیداواری ٹیکنالوجی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، کسانوں کو جدید کاشت کے مختلف طریقے اپنانے کا مشورہ دیا، کسانوں کو دھان کی فصل کیلئے متوازن کھادوں اور ادویات کے استعمال کے بارے آگاہ کیا اور کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ زرعی طریقوں کو اپنائیں اور چاول کی فصل کی زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسانوں سے کہا کہ بارش کے موجودہ حالات کے بارے میں چوکس رہیں اور ضرورت سے زیادہ پانی فصل سے نکال دیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ فصل کی باقیات کو جلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کریں ، آنے والے چاول کی کٹائی کے سیزن میں بھوسے کو جلانے سے گریز کریں بصورت دیگر ایف آئی آر اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انہوں نے معروف کسان و سماجی کارکن اور ممبر ڈسٹرکٹ رائس ایڈوائزری گروپ سیالکوٹ مسٹر طالب حسین کی باسمتی چاول کی فصل کو چیک کیا، فصل کا تفصیلی مشاہدہ کیا اور کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بیماری سے متاثرہ پودوں کو بروقت تلف کریں اور فصل کو متوازن کھاد ڈالنے کا مشورہ دیا اور ڈسٹرکٹ رائس ایڈوائزری گروپ میٹنگ میں شامل ہونے کی بھی دعوت دی جو 2 اگست 2025 کو ڈی سی سیالکوٹ کے دفتر میں شروع ہوگی۔

انہوں نے گائوں تانبرے، دولو بھیلو، چک جینتا، ابیالہ، ٹکا، سورج اور دھانانوالی میں چاول کی فصل کا معائنہ کیا اور فصل کی حالت تسلی بخش پائی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات