ٹھاکرہ سٹیڈیم مانسہرہ میں دعوت اسلامی کا ہفتہ وار ایک روزہ اجتماع، ٹریفک پولیس کی جانب سے موثر انتظامات کیے گئے

جمعرات 31 جولائی 2025 15:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) مانسہرہ میں دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ٹھاکرہ سٹیڈیم میں ہفتہ وار تبلیغی اجتماع جاری ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک مانسہرہ مدثر ضیاءنے اجتماع کے پنڈال کا دورہ کر کے ٹریفک سے متعلقہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ انسپکٹر ٹریفک پولیس انس خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرکاءکی آمد و رفت کو آسان بنانے کیلئے ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔

مدثر ضیاءنے کہا کہ اجتماع میں شرکت کرنے والے عوام الناس کی سہولت اولین ترجیح ہے، ٹریفک پولیس اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کر رہی ہے، ٹریفک کی بہتر روانی، پارکنگ کے منظم انتظام اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل پلان ترتیب دیدیا گیا۔

متعلقہ عنوان :