امریکا، کمپنیوں کا ٹرمپ کے ٹیرف کا بوجھ صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ

جمعرات 31 جولائی 2025 15:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدی اشیا پر عائد کردہ نئے ٹیرف اب براہ راست امریکی صارفین کے روزمرہ بجٹ پر وار کرنے لگے ہیں۔ جو فیصلے کبھی صرف سیاسی بیانات یا معاشی رپورٹوں تک محدود تھے، اب وہ گھروں کے باورچی خانوں، واشنگ مشینوں اور جیبوں میں محسوس ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ کے نافذ کردہ ٹیرف کے بعد معروف کمپنیاں اب اعلان کر رہی ہیں کہ وہ اضافی اخراجات خود برداشت نہیں کریں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدی اشیا پر لگائے گئے نئے ٹیرف (ٹیکس)کا اثر اب امریکی صارفین کی جیبوں تک پہنچنے لگا ہے۔ بڑی کمپنیوں نے واضح کیا کہ وہ یہ اضافی لاگت خود برداشت نہیں کریں گی، بلکہ اس کا بوجھ خریداروں پر ڈالیں گی۔