شہر کے چوکوں اورگرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے،ڈی جی پی ایچ اے

جمعرات 31 جولائی 2025 16:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ایڈیشنل کمشنر وڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت شہر کے چوکوں اورگرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شہرکے اہم چوراہوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر وڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان نے ہائی کورٹ چوک اور اس سے ملحقہ گرین بیلٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہا اوربیوٹیفیکیشن ورک کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر نجی کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ گر ین بیلٹس کو خوبصورت پودوں اور سرسبز مناظر سے آراستہ کیا جائے گا۔شہریوں کو صاف ، خوبصورت اورخوشگوار ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔