راولپنڈی پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں بھکاری ایکٹ کے تحت کارروائیاں ،18 روز میں 169 گداگروں کو تھانوں میں بند کر دیا

جمعرات 31 جولائی 2025 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بھکاری ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 18 روز میں 169 گداگروں کو تھانوں میں بند کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق،پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔