پولیس و لیویز کی مشترکہ کارروائی، مضر صحت گٹکا، ماوا اور پان پراگ کی بھاری مقدار ضبط و تلف

جمعرات 31 جولائی 2025 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) خضدار پولیس و لیویز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا، ماوا اور پان پراگ کی بھاری مقدار برآمد کر کے تلف کردی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ اور ڈی ایس پی محمد زمان پندرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں سے بڑی مقدار میں گٹکا، ماوا اور پان پراگ برآمد کیا جسے ضبط کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس قسم کے مضر صحت اشیاء کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو نشہ آور اور مضر صحت اشیاءسے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :