امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ویزہ دلوانے کے نام پر لاکھوں بٹورنے والے 2 ملزم گرفتار، ملزمان نے درجنوں افراد سے 30 لاکھ روپے فی کس وصول کیے

اتوار 28 ستمبر 2025 12:50

امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ویزہ دلوانے کے نام پر لاکھوں بٹورنے والے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پرکارروائی کرتے ہوئے 18شہریوں کوامریکی ویزے دلوانے کے نام پر لاکھوں بٹورنے والی این جی اوکے دو سینئر عہدیداروں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق لاہورکی این جی او کی عظمی مصطفی اور محمد شبیر کو امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا ۔

دونوں ملزمان امریکی قونصل خانے کے باہر انٹرویو کے لئے موجود متاثرہ 18 افراد کے ساتھ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے 14مرد اور4خواتین سے امریکی ویزا دلانے کے نام پر 25 سے 30 لاکھ فی کس وصول کئے ۔ متاثرہ افراد کو پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز،تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے طور پر ظاہر کیا گیا ۔ این جی او کی جانب سے متاثرہ افراد کو جعلی دستاویزات کی مدد سے ویزا انٹرویو اپائٹمنٹس دلائی گئیں ۔ حکام کی مطابق این جی او کی مالکن مرکزی ملزمہ اور اس کا ایک اور ساتھی جعلسازی کے ماسٹر مائنڈ ہیں ۔ تحقیقات میں متاثرہ افراد کے بیانات اورشواہد کی روشنی میں دو گرفتار ملزمان سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :