ہری پور،ڈپٹی کمشنر کی آن لائن کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے

جمعرات 31 جولائی 2025 17:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے آلان لائن کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے،ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد نے جمعرات کے روز آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کے دوران انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں،اس آن لائن کھلی کچہری کا مقصد عوام کو بغیر کسی دفتری رکاوٹ کے اپنی شکایات براہِ راست ضلعی انتظامیہ تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا تھا،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے پینے کے پانی کی قلت،صفائی ستھرائی، سڑکوں کی خستہ حالی،تجاوزات اور سروس ڈیلیوری سے متعلق شکایات پیش کیں،ڈپٹی کمشنر نے مسائل پر فوری ایکشن لینے اور عوام کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی،شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کی عوامی خدمت کے جذبے اور شفاف طرز حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے جو شہریوں اور حکومت کے درمیان فاصلہ کم کرنے کی ایک مؤثر کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :