صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیرصدارت اجلاس، صاف پانی کی فراہمی اور فیملی پارک جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 31 جولائی 2025 18:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت مینگورہ سٹی سوات میں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو اجلاس میں خیبر پختونخوا سٹی ایمپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت صاف پانی کی فراہمی اور فیملی پارک پر بھی صوبائی وزیر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو مذکورہ دونوں منصوبوں پر اب تک ہونے والے تعمیراتی کام اورمنصوبوں میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بتایاگیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے بہتر مفاد میں ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے حلقہ پی کے 6 اور مینگورہ سٹی کے رہائشیوں کے لئے پینے کے صاف پانی کے فراہمی سے وہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائیگا۔