پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس بنانےکا فیصلہ

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب زیادہ آبادی والے مقامات پر یقینی بنائی جائے گی، تمام فلٹریشن پلانٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، وزیرہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 جولائی 2025 19:48

پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کے تحت نئے بننے والے فلٹریشن پلانٹس بارے جائزہ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، سی ای او صاف پانی اتھارٹی نوید احمد اور دیگر افسران شریک تھے۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ زیادہ آبادی والے مقامات کے گرد ہی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی، فلٹریشن پلانٹس کی سکیورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے سکارڈا سسٹم نصب کیا جائے گا، بلال یاسین نے واضح کیا کہ تمام فلٹریشن پلانٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، زیر زمین پانی کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزید برآں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مری اور گردونواح کی عوام کو کارڈیک کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر پر جاری کام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔اس ہسپتال میں کیتھ لیب کیلئے ایچ آر اور طبی سامان ہنگامی بنیادوں پر مہیا کئے جا رہے ہیں۔