خواتین یونیورسٹی ملتان میں سماجی تنظیم ینگ پاکستانز آرگنائزیشن ملتان کے اشتراک سے مادر ملت فاطمہ جناح ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 31 جولائی 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان میں سماجی تنظیم ینگ پاکستانز آرگنائزیشن ملتان کے اشتراک سے مادر ملت فاطمہ جناح ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر کلثوم پراچہ نے کی۔ تقریب میں سینئر پروفیسر حمید رضاصدیقی ، شاکر حسین شاکر ، رجسٹرار ملکہ رانی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پرمقررین کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح نے جدوجہد، ہمت اور قربانی کی ایسی مثال قائم کی جو ہماری سیاسی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے، آج کی طالبات اور ورکنگ خواتین کے لئے مادر ملت ایک رول ماڈل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی تخلیق میں ایک اہم شخصیت تھیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے بھی اس یونیورسٹی کی ترقی کےلئے غیر معمولی لگن اورمحنت کامظاہرہ کیا جس کو سراہا جانا چاہیے ، خواتین یونیورسٹی نے ایک روشن مثال قائم کی ہے، کہ کس طرح ایک وفادار، حوصلہ افزائی اور قابل قدر افرادی قوت تیار کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں وائس چانسر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، پبلک ریلیشن آفیسر مس انعم زہرا قریشی، ایڈمن آفیسرخرم شہزاد، اسسٹنٹ خزانہ دار احمد فراز سید، پرسنل سیکرٹری ساجد پرویز ، پریس مینجر عامر وسیم ،سٹیٹ افیسر ہمایوں خورشید سمیت دیگرشامل ہیں۔