وفاقی پراسیکیوٹر جنرل غلام سرور کی اے ٹی سی عدالتوں میں کاروائی پر میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 31 جولائی 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) وفاقی پراسیکیوٹر جنرل غلام سرورنے پراسیکیوٹر راجہ نویداور دیگر کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر اے ٹی سی عدالتوں میں کاروائی پر میڈیا کو کرتے ہوئے بتایا کہ 1033 تھانہ کوہسار کا مقدمہ ہے جس کی سماعت اے ٹی سی ٹو میں ہوئی ہے،یہ26 نومبر احتجاج کا کیس ہے جس میں علی امین،فیصل جاوید،ذولفی بخاری،اسد قیصر و دیگر شامل ہیں،اس میں حکومتی املاک کو کافی نقصان پہنچایا گیا،12مئی کو دس چالان تقیسم اور آٹھ کو نقول تقسیم کی گئی،آٹھ ملزمان جو غیر حاضری تھے انکو اشتہاری قرار دیدیا گیا،دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،اس مقدمہ میں لیڈر شپ شامل ہیں اس میں چار اگست کی تاریخ مقرر ہے،تھانہ ترنول کے مقدمہ میں زرتاج گل،فیصل جاوید،علی بخاری،شبلی فراز،راجہ بشارت و دیگر قیادت شامل ہے،اس کیس میں 98 ملزمان کی حد تک چالان جمع کرایا بائیس جولائی کو چالان جمع کرایا،تھانہ کراچی کمپنی میں 50 ملزمان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے ہیں،یہ مقدمہ بھی تھانہ کراچی کمپنی میں نومبر احتجاج کے دوران درج کیا گیا ہے،یہ مقدمہ جب سے درج ہوا ہے یہ ملزمان پیش نہیں ہوئے،اس مقدمہ میں یہ ملزمان شامل تفتیش تک نہیں ہوئے،تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمہ میں موقع سے اکیس ملزمان گرفتار ہوئے اس مقدمہ میں عامر مغل،اسد قیصر،ریحان راجپوت،علی زمان و دیگر نامزد ہیں،اس مقدمہ میں بارہ ملزمان عدالت حاضر ہوئے اور انکو چالان نقول تقسیم کی گئی،اس کیس میں بھی بہت تھوڑے ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،چالان جو ہم نے جمع کرائے ہیں اس میں پی ٹی آئی کی قیادت شامل ہے،پی ٹی آئی کی قیادت عدالت میں پیش نہیں ہو رہی،ان کیسز میں جو ملزمان ہے سینکڑوں کی تعداد میں ہے لیکن نہ ہونے کے برابر ملزمان پیش ہوتے ہیں،کیسز میں التواء ڈالا جا رہا ہے تاکہ کیسوں میں فیصلہ نہ ہو سکے،ملزمان کے علم میں ہے ٹرائل چل رہا ہے یہ جان بوجھ کر عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔