جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات (آج)سے شروع ہونگی

تقریبات کا آغاز وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں جشن آزادی واک سے ہوگا واک آج پیپلز چورنگی تامزار قائد تک ہوگی کابینہ کے ارکان اعلی افسران اور ممتاز شخصیات شرکت کریں گی،کمشنر کراچی

جمعرات 31 جولائی 2025 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)حکومتِ سندھ کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق کی ہونے والی 14 روزہ تقریبات کے انعقاد کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اپنے دفتر میں منعقد ہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا اجلاس میں پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں مختلف محکموں اور اداروں کے سیکریٹریز اور اس سینئر افسران آرٹس کونسل کے صدر ا حمد شاہ ۔

اور دیگر نے شرکت کی اور اپنے اپنے اداروں کے زیر اہتمام ہونے والے پروگراموں کے باریمیں بریفنگ دی۔۔ تقریبات کا آغاز کل یکم اگست کو جشن آزادی اور معرکہ حق واک موضوع سے ہوگا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ واک میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے واک پیپلز چورنگی (پیلز پارٹی آفس) سے مزار قاید کے وی آئی پی گیٹ تک منعقد ہوگی واک میں سندھ کابینہ کے ارکان، ارکان اسمبلی،حکومت سندھ کے محکموں کے سیکریٹریز دیگر افسران، مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات اور دیگر شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

۔ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان، سیکریٹری کھیل،منور علی مہسر میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی ,( بزریعہ ویڈیو لنک )مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت ایڈیشنل کمشنر کراچی اسداللہ کھوسو اور دیگر افسران نے شرکت کی اورپرگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس نے اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بھنگوار کو محکمہ اسپورٹس اور محکمہ ثقافت کے پروگراموں کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلہ میں رابطہ افسر مقرر کیاہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس موقع پر نرسری سے شاہراہ قائد ین روڈ کوخوبصورت طریقہ سے جہازوں کے ماڈلز قومی ہیروز اور شہدا کی تصاویر کے ساتھ شجرکاری پھولوں اور روشینوں کے ساتھ سجایا جائے گا۔

شاہراہ کو 8اگست سے 13 اگست تک سجایا جاے گا۔فرئیر ہال میں 8 تا 10 اگست تک تین روزہ ثقافتی پروگرام منعقد ہو گا جس میں موسیقی کے پروگرام اور فوڈ فیسٹول ا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ نوجوانوں اور بچوں کے لئے یوم آزادی اور معرکہ حق کے موضوع کی مناسبت سے مختلف ان کی دلچسپی کے ذہنی آزمائس کے مقابلے اور تفریحی پروگرام منعقد ہوں گے۔یوم آزادی اور معرکہ حق کی 14 روزہ تقریبات میں میراتھون، سائکل ریس، ڈنکی کارٹ ریس کرکٹ میچ، ہاکی میچ بوٹ ریس اور ویمن بائک ریلی منعقد کی جاے گی۔۔ خواتین کے لیے ویمن بائیک ریلی منعقد ہوگی۔