حیدرآباد، غیر ملکی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار

افسر،حبیب میمن،محمد فرید،محمد سلیمان سیکروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

جمعہ 1 اگست 2025 11:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایف آئی اے حیدرآباد نے میمن سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسر،حبیب میمن،محمد فرید،محمد سلیمان سیکروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ، برآمد کرنسی میں 2 کروڑ17 لاکھ روپے،17 سو امریکی ڈالرز،12 ہزار سعودی ریال شامل ہیں جبکہ لاکھوں روپے مالیت کے چینی ین،یو اے ای درہم،اور تھائی بھات بھی برآمد کرنسی میں شامل ہیں۔کئی برس سے حواالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان سے متعلقہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔