جشنِ آزادی معرکۂ حق فٹبال ٹورنامنٹ، ٹنڈوآدم نے سانگھڑ کو 0-2 سےہر اکر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 1 اگست 2025 11:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ٹنڈوآدم کی ٹیم جشنِ آزادی معرکۂ حق کی مناسبت سے ضلع سانگھڑ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔جشنِ آزادی معرکۂ حق کی مناسبت سے ضلع سانگھڑ میں انٹر تعلقہ فٹبال ٹورنامنٹ جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میچ میں ٹنڈوآدم کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانگھڑ کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تماشائیوں نے کھیل سے بھرپور لطف اٹھایا اور فاتح ٹیم کو زبردست داد و تحسین پیش کی۔ اس موقع پر ضلع سانگھڑ کی سپورٹس آفیسر کائنات قمر نے آئے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 5 اگست 2025 کو منی سپورٹس کمپلیکس ٹنڈوآدم میں شہدادپور اور ٹنڈوآدم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :