این اے 175 مظفر گڑھ کا انتخابی شیڈول معطل

لاہور ہائی کورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا

جمعہ 1 اگست 2025 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)لاہور ہائی کورٹ این اے 175 مظفر گڑھ کا انتخابی شیڈول معطل کردیا۔لاہور ہائی کورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے این اے 175 مظفر گڑھ کا انتخابی شیڈول معطل کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 جولائی کو جاری انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہاکہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست میں قانونی نکات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا ہے، جمشید دستی کی درخواست پر آئندہ سماعت 10 ستمبر کو ہو گی۔