اے ایس پی افسران کاسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

جمعہ 1 اگست 2025 12:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) اے ایس پی افسران نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر خالد نےمعزز افسران کو چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر خالد نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی)افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔بات چیت کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور ایک محفوظ اور کاروباری دوستانہ ماحول کے لیے تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

متعلقہ عنوان :