اسرائیل کا حزب اللہ کی سب سے بڑی میزائل پروڈکشن سائٹ پر حملہ

فوج نے ان مقامات پر بھی حملہ کیا جہاں حزب اللہ بحالی کی کوشش کر رہی ہے،اسرائیلی وزیردفاع

جمعہ 1 اگست 2025 12:45

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے شمالی محاذ پر جاری فوجی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کی سب سے بڑی درستگی کے میزائل پروڈکشن سائٹ کو نشانہ بنایا۔ ایک حملے میں انہوں نے پارٹی کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اہم قرار دیا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ فوج نے ان مقامات پر بھی حملہ کیا جہاں حزب اللہ بحالی کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی بحالی کی کسی بھی کوشش کا انتھک طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔