لاہور میں گرینڈ آپریشن، 400 سے زائد تجاوزات کا خاتمہ

جمعہ 1 اگست 2025 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں شہر بھر سے 51 ٹرک سامان ضبط کیا گیا جبکہ 400 سے زائد چھوٹی بڑی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشنز کے دوران لیبرٹی، شالیمار، جوہر ٹان سمیت دیگر مرکزی علاقوں سے فٹ پاتھوں، سڑک کناروں اور بازاروں سے تجاوزات کا مکمل صفایا کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ لاہور کو تجاوزات سے مکمل پاک کرنا ہمارا ہدف ہے۔ زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے،تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے اور پیدل چلنے والوں کے لیے گزرگاہیں بحال کی گئی ہیں۔ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ تجاوزات کا خاتمہ شہری سہولت، راستوں کی کشادگی اور شہر کی خوبصورتی کے لیے ضروری ہے۔ قانون شکنی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :