سی ویو پربچوں سمیت خود کشی کرنے والے شخص کی ابتدائی معلومات سامنے آگئیں

جمعہ 1 اگست 2025 15:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) سی ویو پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی ابتدائی معلومات سامنے آگئی ہیں، خودکشی کرنے والا اسکول ٹیچر نکلا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سی ویو پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں بچوں سمیت سمندر میں کودنے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔ابتدائی معلومات میں بتایا گیا کہ بچوں سمیت سمندر میں کودنے والے شخص اسکول ٹیچر نکلا، اورنگزیب عالم نامی شخص اورنگی ٹائون ساڑھے 8 نمبر کا رہائشی اور عامر پبلک اسکول میں بطور استاد فرائض انجام دے رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔علاقہ مکینوں اور پولیس ذرائع کے مطابق اورنگزیب عالم کا اپنی اہلیہ سے گھریلو ناچاقیوں کے باعث اکثر جھگڑا رہتا تھا، جو مبینہ طور پر اس افسوسناک قدم کی وجہ بنا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اورنگزیب عالم اپنے بیٹے اور بیٹی کو ساتھ لے کر سی ویو کے قریب دودریا پر پہنچا اور تینوں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

متوفی کے بھائی صغیر عالم نے بتایا کہ اورنگ زیب نے اپنی اہلیہ سے گھریلو معاملات کی بنا پر بچوں کی کسٹڈی کیلیے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی۔گزشتہ روز بچوں کی کسٹڈی متوفی کی اہلیہ کے حوالے کردی گئی تھی۔ ریسکیو اداروں کی جانب سے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی، جس کے دوران ایک بچے کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، دیگر دو افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :