جنوبی کوریا کی برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ

جمعہ 1 اگست 2025 15:56

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) جنوبی کوریا کی برآمدات میں رواں سال جولائی کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سیمی کنڈکٹرز، گاڑیوں اور جہازوں کی بڑھتی ہوئی طلب ہےتاہم توانائی اور کیمیکل مصنوعات کے شعبوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق وزارت تجارت، صنعت و توانائی کے جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی کوریا کی کل برآمدات 60.8 ارب امریکی ڈالر رہیں جو کہ اب تک کسی بھی جولائی میں سب سے زیادہ ہیں،اس عرصے میں درآمدات 0.7 فیصد بڑھ کر 54.2 ارب ڈالر تک پہنچیں جبکہ تجارتی سرپلس 6.61 ارب ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات میں 31.6 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر 14.71 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گاڑیوں کی برآمدات 8.8 فیصد اضافے سے 5.83 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔جہازوں کی برآمدات میں 107.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جو 2.24 ارب ڈالر رہیں تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 6.3 فیصد کمی سے 4.21 ارب ڈالر اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات 10.1 فیصد کمی سے 3.75 ارب ڈالر تک گر گئیں۔

متعلقہ عنوان :