جوھرآباد ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ھدایت پر ضلعی انتظامیہ خوشاب گرانفروشی اورتجاوزات کیخلاف متحرک

جمعہ 1 اگست 2025 17:49

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ھدایت پر ضلعی انتظامیہ خوشاب گرانفروشی اورتجاوزات کیخلاف دوبارہ حرکت میں آگئی ،ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہر آباد جنوبی بازار ،لائبریری چوک، کالج چوک ،جوہر آباد میں تھوک ،پرچون چینی بیچنے والی دوکانوں پر جا کر ریٹ چیک کئے۔

(جاری ہے)

کمشنر خوشاب چوہدری ضیااللہ نے بلدیاتی اداروں و دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ جوہر آباد اور خوشاب کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا، گرانفروشی کے مرتکب دوکانداروں کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور متعدد دکانداروں کو وارننگ دی کہ دوبارہ تجاوزاٹ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔\378