گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک کی ملاقات

جمعہ 1 اگست 2025 20:10

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے  آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک نے اسلام آباد میں ملاقات کی اورجنوبی اضلاع میں گیس فراہمی کی صورتحال اور مستقبل کے توسیعی منصوبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گورنر ہائوس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی بھی گورنر کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں جنوبی اضلاع میں گیس کی فراہمی کی صورتحال اور مستقبل کے توسیعی منصوبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے گیس کے نظام کو بہتر بنانے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے او جی ڈی سی ایل حکام کو ہدایت کی کہ جنوبی اضلاع کے لیے جاری گیس فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں کی آمد سے قبل تمام تکنیکی اور انتظامی رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ ملاقات میں درابن اور دیگر علاقوں میں مجوزہ توسیعی منصوبوں، نئی گیس پائپ لائنز بچھانے، موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور نئے ذخائر کی تلاش جیسے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ ان ترقیاتی اقدامات سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ علاقائی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔