Live Updates

ریسکیو 1122 کوہاٹ نے جولائی کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی

جمعہ 1 اگست 2025 22:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ریسکیو 1122 کوہاٹ نے سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 571 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کوہاٹ کو ماہ جولائی 2025 میں 11610 کالز موصول ہوئیں، جن میں 5459 غیر ضروری کالز اور ڈراپ کالز جبکہ 5785 ایمرجنسی یا انفارمیشن پر مبنی کالیں تھیں۔

کوہاٹ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا محمد طیب عبداللہ اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن ساوتھ عمران خان یوسفزئی کی ہدایات پر سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کوہاٹ نے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو کوہاٹ کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 571 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کوہاٹ کے ترجمان جواد آفریدی کے مطابق مجموعی طور پر ماہ جولائی میں 11610 کالز موصول ہوئیں، جن میں 5459 غیر ضروری کالز شامل ہیں۔ سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کوہاٹ محمد عارف خٹک نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 کوہاٹ نے گزشتہ ماہ جولائی کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ 20 سیکنڈ میں 889 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ جواد آفریدی کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 59 روڈ ٹریفک حادثات 248 میڈیکل ایمرجنسی کے، 10 آگ لگنے کے 28 دیگر ہنگامی صورتحال(ریکوری) کے 13 گولی لگنے کے 02 بم دھماکہ جبکہ پانی میں ڈوبنے کے 06 واقعات رونما ہوئے۔ اس کے ساتھ 205 ریفرل ایمرجنسی پیش آئی۔ ایمرجنسی واقعات میں کل 907 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 17 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کوہاٹ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز میں ماہ جولائی کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 205 ایمرجنسی کالز پر مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔ جن میں 87 ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 118 ایمرجنسیز اندرون کوہاٹ کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات