ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جہلم ویلی کیجانب سے 15 تا 27 ستمبر کو شروع ہونے والی ہومن پیپیلوما وائرس (HPV)مہم کےسلسلہ میں آگاہی سیشن کا انعقاد

جمعہ 1 اگست 2025 23:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جہلم ویلی کی جانب سے 15 تا 27 ستمبر کو شروع ہونے والی ہومن پیپیلوما وائرس (HPV) مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل، چئیرمین ضلع کونسل جناب طیب منظور کیانی، ممبر ضلع کونسل شگفتہ روشن کیانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ قراہ العین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس عبدالجبار لون، سوشل موبلائزز MNCH پروگرام راجہ ساجد عظیم خان، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن ابرار سرور عباسی سمیت ممبران ضلع کونسل، مذہبی رہنماوں، ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم، میڈیا، عوامی عمائدین اور محکمہ صحت عامہ کے تمام شعبہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔

آگاہی سیشن کا اہتمام ضلع جہلم ویلی کی شعبہ ای اپی آئی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے شرکا کو آمدہ HPV مہم کا تعارف کروایا اور اس کی اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہواں نے بتایاکہ HPV وائرس 9 سال سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے متاثر کرتا ہے، اس کے تدارک کے لئے HPV ویکسین سےکیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے اس حوالہ سے عوام کو آگاہی ہونا ناگزیر ہے تاکہ وہ بچیوں کو اس سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کروائیں اور انکے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ فوکل پرسن HPV مہم قرۃالعین نے کہا کہ HPV وائرس سے متاثر کرنے والے سرویکل کینسر کے خلاف آمدہ مہم کو کامیابی بنانے کے لیے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس مہلک بیماری کی روک تھام ہو سکے۔

چئیرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی نے اپنے خطاب میں HPV مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بطور عوامی نمائندہ میں اور میرے جملہ ضلع کونسل ممبران عوام میں HPV اور دیگر تمام ویکسین کی اہمیت اور افادیت کو عوام میں پھیلائیں گے اور اس مہم میں 9 سے 14 سال کی تمام بچیوں کو HPV کا حفاظتی ٹیکہ لگا کر مہم کو کامیاب بنائیں گے. اس موقع پر تقریب میں شریک جملہ مذہبی ،سیاسی، سماجی اور میڈیا کے نمائندگان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس طرح کی خاموش اور مہلک بیماریوں کے تدارک کے لئے انفرادی اور اجتماعی کوشش کرکے معاشرے کے ہر فرد کو صحت مند بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :