ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ماہ جولائی کی کارکر دگی رپورٹ جاری کردی

جمعہ 1 اگست 2025 20:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ریسکیو 1122مانسہرہ نے ماہ جولائی کی کارکر دگی رپورٹ جاری کردی۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہلکاروں نے جولائی کے دوران ضلع بھر میں 360 مختلف نوعیت کے ایمر جنسی واقعات کے دوران 390 افراد کو بروقت اور بہترین ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متعدد زخمیوں اور بیماروں کو ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ریفرل سروس کے تحت154 ہسپتال سے ہسپتال ،29ٹریفک حادثات،6 آگ لگنے ، 155 میڈیکل ایمر جنسیز ،2گولی لگنے ،7 ڈوبنے اور 7دیگر نوعیت کے واقعات میں خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ٹریفک کے ہجوم کے با وجود اوسط ٹائم 7 منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورت حال میں بروقت امدادی کارروائیوں کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے اہلکار ضلع بھر میں مختلف جگہ قائم کرده ریسکیو پوائنٹس پر کسی بھی ایمرجنسی سی نمٹنے کی لئے 24/7 ہائی الرٹ ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کی فری ہیلپ لائن 1122 یا 0997920126 پر مفت کال کریں۔

متعلقہ عنوان :