ٹرین حادثے کے نتیجے میں اسلام آباد ایکسپریس کے تمام مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت نکال لیا گیا

ہفتہ 2 اگست 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) کالا شاہ کاکو کے پاس ہونے والے ٹرین حادثے کے نتیجے میں اسلام آباد ایکسپریس کے تمام مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرین میں سوار مسافروں کو بسوں پر منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔مسافروں کو پانی اور کھانا فراہم کیا گیا اور متاثرہ ٹریک کو کرینوں کی مدد سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔