فن لینڈ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

ہفتہ 2 اگست 2025 09:30

ہلسنکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) فن لینڈ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط عندیہ دیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب نے کہا ہے اگر حکومت کسی ایسی تجویز کے ساتھ حکومت آگے بڑھتی ہے تو وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ پچھلے ایک سال سے فلسطینی ریاست کا کیس دنیا بھر میں مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے۔

اس تناظر میں فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر نے بھی 'ایکس' پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے فن لینڈ کے صدر کا انتخاب چھ سال کی۔مدت کے لیے ہوتا ہے ۔ صدر کے اختیارات محدود ہیں مگر خارجہ امور میں وہ حکومت کے ساتھ مربوط انداز میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔صدر الیگزینڈر نے غزہ میں پیدا کر دی گئی انتہائی بری صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگر حکومت نے کوئی ایسی تجویز منظور کی کہ فلسطین کو تسلیم کیا جائے تو میں اس کی فوری منظوری دینے کا اہتمام کروں گا۔انہوں نے کہا مجھے انداز ہے ملک میں اس سے مختلف سوچ پائی جاتی ہے ۔ مگر ہمیں اس موضوع پر ایک کھلی، منصفانہ اور دیانتدارانہ بحث کرانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :