کولمبیا کے سابق صدر الوارو یوریبے کو گواہوں پر دباؤ ڈالنے کے جرم میں 12 سال قید، گھر پر نظر بندی کا حکم

ہفتہ 2 اگست 2025 09:50

بوگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) کولمبیا کی عدالت نے سابق صدر الوارو یوریبے کو گواہوں پر دباؤ ڈالنے کے جرم میں بارہ سال قید کی سزا سنائی ہے، تاہم عدالت نے جیل میں قید کی جگہ انہیں گھر پر نظر بندی کی رعایت دے دی ہے۔ تاس کے مطابق عدالتی فیصلے کا اعلان عدالت کی کاراکول ریڈیو کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں جج ساندرا ہیریڈیا نے کہا کہ "الوارو یوریبے ویلیز کو 144 ماہ، یعنی بارہ سال قید کی سزا دی جاتی ہے، جبکہ 2,420.5 کم از کم تنخواہوں کے برابر جرمانہ اور 100 ماہ 20 دن کے لیے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ جج نے مزید کہا کہ مجرم کو قید کی سزا کے بدلے گھر پر نظر بندی کی سہولت دی جاتی ہے۔الوارو یوریبے سن 2002 سے 2010 تک کولمبیا کے صدر رہے۔ وہ ملک کی تاریخ میں سزا پانے والے پہلے سابق صدر بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :