پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کنسٹکٹر سمیت انجینئرنگ ف رموں اور کمپنیوں کے لائسنس میں 31 اگست تک توسیع کردی

ہفتہ 2 اگست 2025 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کنسٹکٹر سمیت دیگر انجینئرنگ فرموں اور کمپنیوں کے لائسنس میں 31 اگست تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اعلامیہ کے مطابق تمام کنٹریکٹروں ، آپریٹروں ، کنسلٹنگ اور انجینئرنگ فرموں ، کمپنیوں خواہ وہ پاکستانی یا غیر ملکی ہوں اور جن کی کونسل کے ساتھ رجسٹریشن 30 جون 2025 تک ہے ، اسے 31 اگست تک توسیع دیتے ہوئے کونسل نے تمام کنٹریکٹروں ، آپریٹروں ، کنسلٹنگ اور انجینئرنگ فرموں ، کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد اپنے لائسنس کی تجدید کےلئے درخواستیں دیں۔