چیچہ وطنی، اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل ہال میں کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل اور شکایات سنیں

ہفتہ 2 اگست 2025 14:46

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے میونسپل ہال میں کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل اور شکایات سنیں ۔ زیادہ ترشکایات کا تعلق ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، صفائی ستھرائی، تجاوزات، نکاسی آب اور بلدیاتی معاملات سے تھا۔

(جاری ہے)

خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے بعض شکایات پر متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت کے زیر انتظام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی شکایات اور مسائل کو حل کرنے میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔