روسی صدر ولایمیر پیوٹن ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سے 6اگست کو ملاقات کریں گے

ہفتہ 2 اگست 2025 14:58

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم کے درمیان 6 اگست کو ماسکو میں اہم ملاقات ہوگی۔ کریملن کے مطابق، دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

سلطان ابراہیم 5 سے 10 اگست تک روس کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ پیوٹن نے رواں برس مئی میں ملائیشیائی وزیراعظم سے بادشاہ کو دعوت دینے کی درخواست کی تھی۔کریملن ترجمان کے مطابق روس ملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور ملاقات کے لیے مکمل تیاری کی جا رہی ہے۔