امریکا، اناکونڈا میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک

حکام ایک ایسے مشتبہ شخص کی تلاش میں ہیں جس کے مسلح ہونے کا خدشہ ہے، چینی میڈیا

ہفتہ 2 اگست 2025 14:58

․نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی ریاست مونٹانا کے شہر اناکونڈا میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی میڈیاکے مطابق اناکونڈا-ڈئیر لاج کانٹی لا انفورسمنٹ سینٹر کی فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ کاواقعہ دی آل بار میں پیش آیا،پوسٹ میں خبردار کیا گیا کہ فائرنگ کا مشتبہ شخص مسلح اور خطرناک ہے،ملزم کی شناخت مائیکل پال بران کے طور پر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے مشتبہ شخص کی تصویر فیس بک پر شیئر کی اور عوام کو سٹمپ ٹان اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔مونٹانا ہائی وے پٹرول نے بھی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اناکونڈا کے مغرب میں سٹمپ ٹان روڈ اور اینڈرسن رینچ لوپ روڈ کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موجود ہے۔پوسٹ میں کہا گیا کہ حکام ایک ایسے مشتبہ شخص کی تلاش میں ہیں جس کے مسلح ہونے کا خدشہ ہے، براہِ کرم اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔