راس الخیمہ میں 6ماہ کے دوران 6 لاکھ 54 ہزار سیاحوں کی آمد

ہفتہ 2 اگست 2025 15:04

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں رواں سال کے چھ ماہ کے دوران 6 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ سیاح آئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے جبکہ سیاحتی آمدنی میں بھی 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں سیاحتی شعبے میں کارکردگی کی رپورٹ جاری کی ہے، یہ کامیابی راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جامع حکمت عملی کے تحت ایئر کنیکٹیویٹی بڑھانے، ریجنل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :