پشاور، لنڈی ارباب کوٹلہ محسن خان کے قریب لکڑیوں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ہفتہ 2 اگست 2025 15:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) پشاور کے علاقے لنڈی ارباب کوٹلہ محسن خان کے قریب لکڑیوں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کے مطابق لنڈی ارباب کوٹلہ محسن خان کے قریب لکڑیوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملتےہی ریسکیو 1122 کی 2 فائر وہیکلز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے مختلف اطراف سے ایک گھنٹے اور 30 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیاہے۔

متعلقہ عنوان :