نیلم ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ماں کے دودھ کی اہمیت ، افادیت سے متعلق ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کا آغاز

ہفتہ 2 اگست 2025 16:19

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) محکمہ صحت، یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت سے متعلق ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کا آغاز ہو گیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کی سربراہی میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، میڈیا بریفنگ کے دوارن ضلع بھر میں ماں کے دودھ کی اہمیت وافادیت بارے آگاہی دینے پر زور دیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نیلم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کا آغاز 1992 میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یونیسیف کے تعاون سے ہوا جس کے بعد یہ عالمی ہفتہ کے طور پر منایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر ماں کو دو سال تک بچے کو دودھ پلانے کا حکم ربی بھی ہے ماں کا دودھ ایک مکمل غذا اور بچے کی نشوونما کا ضامن ہے اور بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کا باعث بھی ہے، مائیں ابتدائی چھ ماہ تک بچوں کو اپنا دودھ پلائیں اس سلسلے میں نیلم بھر میں محمکہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز محلہ کی سطح پر ممتا بیٹھک کر کے ماؤں کو اس کی افادیت سے آگاہ کریں گی، ڈی ایچ او آفس نیلم سے ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام نبی کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی، واک میں اسسٹنٹ کمشنر اٹھمقام چوہدری بشارت، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر نیو ٹریشن پروگرام نیلم محمد طاہر بٹ، نائبِ تحصیلدار اٹھمقام سید کبیر حسین شاہ، ڈائریکٹر سرویلنس ہیلتھ نیلم سید مبشر گیلا نی، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ضیاء الدین ضیاء، راجہ سلیم اختر، اے ڈی سی فردوس، صحافیوں، لیڈی ہیلتھ ورکرز سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ماں کے دودھ کی اہمیت وافادیت سے متعلق آگاہی کے عالمی ہفتہ کے آغاز میں منعقدہ سیمینار میں علماء کرام نے بھی شرکت کی شرکاء میں ماں کے دودھ کی اہمیت وافادیت بارے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر خطیب خیراللہ شاکر نے قرآن مجید واحادیث کی روشنی میں ماں کے دودھ کی اہمیت وافادیت بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ مائیں دو سال تک اپنے بچوں کو دودھ پلائیں یہ فرمان الہٰی ہے اس سے انکار ممکن نہیں یہ سب سے بڑی ریسرچ ہے جو مائیں دانستہ دو سال تک بچوں کو دودھ نہیں پلاتی وہ فرمان الہٰی سے انکار کرتی ہیں، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر نیو ٹریشن پروگرام نیلم محمد طاہر بٹ نے شرکاء کو ماں کے دودھ کی اہمیت وافادیت بارے ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :