آغوش پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس

ہفتہ 2 اگست 2025 16:56

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) آغوش پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروگرام کے تحت بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اغوش پروگرام کے تمام پہلوؤں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مستحق بچوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے روشن مستقبل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر، ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی سطح پر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ پروگرام کے ثمرات براہ راست مستحق بچوں تک پہنچ سکیں۔\378