گیت نگار شکیل بدایونی کی109 ویں سالگرہ (کل)منائی جائیگی

ہفتہ 2 اگست 2025 17:22

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)برصغیر پاک وہند کے نامور شاعر اور گیت نگار شکیل بدایونی کی109 ویں سالگرہ (آج)اتوار کو منائی جائیگی وہ3 اگست1916 کو اترپردیش کے ضلع بدایوں میں پیداہوئے شکیل بدایونی نے دل میں اتر جانے والے سو سے زائد گیت اور غزلیں لکھیں فلم ‘‘مغل اعظم‘‘ کے مسحورکن گیت بھی ان کی شاعری کا کمال ہیں بھارتی حکومت نے شکیل بدایونی کو’’ گیت کار اعظم ‘‘کے خطاب سے بھی نوازا ۔

(جاری ہے)

ان کے شعری مجموعے نغمہ فردوس،صنم وحرم، رعنائیاں ،رنگینیاں اور شبستاں شامل ہیں وہ 20اپریل1971 کو وفات پاگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :