پودے لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ، سی ای ایجوکیشن عارف والا

ہفتہ 2 اگست 2025 17:32

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) سی ای ایجوکیشن عارف والا میڈم شازیہ رفیق نے کہا کہ پودے لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ،شہر اورگاؤں کوصاف ستھرارکھنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں، پودے لگانے میں ہرفرد کو اپنا اپنا حصہ ملانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں شجرکاری مہم کاآغاز کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسر میڈم شازیہ رفیق، ڈی ای اوسیکنڈری محمد منیر حکیم،ڈی ای او ایلیمنٹری راؤ سلطان محمود، ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد ارشادباری نے بھی اپنے دست مبارک سے پودے لگائے۔\378