Live Updates

اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کریگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہفتہ 2 اگست 2025 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے لیے ایک اہم موسمی انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث مقامی ندی نالوں، بالخصوص نالہ لائی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادارے نے عوام، خصوصاً نالہ لائی کے آس پاس رہائش پذیر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور بارش یا ممکنہ طغیانی کی صورت میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں اور ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :