نظامپور ،تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق ،چار زخمی ،قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل

ہفتہ 2 اگست 2025 22:26

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)نوشہرہ کے علاقہ نظامپور میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ، حادثے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے جنہیں قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ نظامپور میں سڑیہ تویہ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک نوجوان ابرار ساکن خان کوہی جاں بحق جبکہ رمیز ساکن توراستہ، اعجاز ساکن خان کوہی، زیب ساکن خان کوہی اور رومان ساکن خان کوہی شدید زخمی ہوگئے جس کو ریسکیو 1122نوشہرہ نے فوری طور ہر طبی امداد کیلئے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا ہے جبکہ جاں بحق نوجوان ابرار کی لاش ہوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ۔