راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

سرچ آپریشن میں گھروں، دوکانوں، ہوٹل اورافراد کے کوائف کا اندراج کیا گیا

ہفتہ 2 اگست 2025 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں، دوکانوں، ہوٹل اورافراد کے کوائف کا اندراج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں111گھروں،90دوکانداروں،46 ہوٹل،02گودام،73موٹرسائیکل اور343سے زائدافراد کے کوائف کا اندراج کیا گیا،سرچ آپریشن تھانہ صادق آباد،نیوٹائون،بنی،وارث خان،سٹی ،گنجمنڈی ،رتہ امرال اور پیرودہائی کے علاقوں میں کیا گیا، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :